پونچھ سیکٹر میں گولہ باری

سرینگر//ہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ سیکٹر میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ خبررساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پاک بھارت افواج کے درمیان پونچھ سیکٹر میں گولہ باری سے لوگوں میں ایک دفعہ پھر خوف وہراس کا ماحول پھیل گیاہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے سنیچر کے روز پونچھ سیکٹر میں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب گولہ بار ی شرو ع کی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ دفاعی ذرائع  نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں اُس پار کشمیر میں رینجرس کی کئی چوکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی خاطر ہی گولہ باری کر رہے ہیں۔