پونچھ سیکٹر میں پاکستانی شہری گرفتار

پونچھ / /فوج نے پونچھ کے گلپور سیکٹر سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیاہے ۔اس کی شناخت 35سالہ غلام اکبر ولد محمد اکرم ساکن مرہاکوٹ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طور پر کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ شخص حد متارکہ پر اگلی چوکیوںسے گزررہاتھا جس دوران فوج نے اسے دبوچ لیا اور پوچھ تاچھ کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے ۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ اس شخص کوفوج کی طرف سے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔