پونچھ سڑک حادثے میں 1زخمی

پونچھ// پونچھ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ضلع صدر مقام پر ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ کے دفتر کو جانے والی سڑک پر ایک کار اور موٹر سائیکل میں ہوئے تصادم کے دوران موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگوں کی مدد سے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جبکہ کار اور ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کیاگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق کار کے تیز رفتار ہونے کی وجہ سے مذکورہ حادثہ رونما ہو ا ۔یوگل کشور نامی شخص نے بتایا کہ ڈرائیور اتنی تیز رفتاری سے چل رہا تھا کہ اس کی زد میں آتے آتے کئی لوگ بچ نکلے لیکن موٹر سائیکل سوار خود کو نہیں بچا سکا۔زخمی شخص کی شناخت اندر جیت سنگھ ولد دلجیت سنگھ عمر 30برس سکنہ دیگوار ہے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس مزید کاروائی کرنے میں مصروف ہے ۔