پونچھ : سرنکوٹ میں آگ کی واردات میں 11 مویشی ہلاک

نیوز ڈیسک
جموں//ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کی صبح آگ کی ایک وردات میں قریب ایک درجن مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے کرل کٹل علاقے میں بدھ کی صبح قریب آٹھ بجے محمد فضل ولد وزیر محمد کے گاؤ خانے میں آگ لگ گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے واردات کی طرف دوڑے اور انتہائی محنت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تاہم گاؤ خانے میں موجود تین بھینس، اور آٹھ بکریوں کو جھلس کر ہلاک ہونے سے نہیں بچایا گیا۔

 

دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر اس سلسلے میں کارروائی شروع کی ہے۔