پونچھ ساوجیاں سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد

عشرت حسین بٹ
پونچھ//ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گگڑیاں سے لاپتہ ہویی ایک خاتون کی لاش کو پولیس نے آج ناریاں ساوجیاں سے برآمد کیا ہے۔

 

 پولیس زرایع کے مطابق گزشتہ کل ساوجیاں کے گگڑیاں چھول علاقہ سے تعلق رکھنے والی فریدہ بیگم زوجہ معراج دین اپنے گھر سے لکڑیاں لانے کے لیے گیی تھی جو بعد ازاں گھر واپس نہیں آیی تھی۔

 

زرایع کے مطابق خاتون کی تلاش جاری تھی اور آج اس کی نعش ساوجیاں کے ہی ناریاں علاقہ سے بر آمد کی گیی۔

 

لاش کو قانونی لوازمات کے لیے پی ایچ سی ساوجیاں لے جایا گیا ہے۔