حسین محتشم
پونچھ//ڈسٹرکٹ پونچھ سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن نے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں اپنی جنرل باڈی کے انتخابات کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس دوران تمام ممبران نے بااتفاق رائے ایک نئی باڈی تشکیل دی جو2024 سے 2028 تک خدمات انجام دیں گے۔اس دوران ذوالفقار احمد کو صدر، نائب صدر محمد ریاض، جنرل سیکریٹری محمد شبیر، اور جوائنٹ سیکرٹری ساجد رفیق، کیشئر محمد اقبال منتخب کئے گئے۔جو اگلے چار سال تک ٹینس کو فروغ دینا ہے میں اپنا کردار ادا کریں گے، جبکہ ایگزیکٹو ممبران امتیاز احمد اور محمد معشوق ایسوسی ایشن کو اس کی نئی مدت میں چلانے کے لئے اپنی اجتماعی مہارت فراہم کریں گے۔اہم بات یہ ہے کہ اس انتخاب میں سری نگر کی سافٹ ٹینس ٹیم بھی موجود رہی۔اس موقع پر سپورٹس سٹیڈیم پونچھ کے انچارج نردوش کمار، پرویز احمد ملک، شبیر ملک، اعجاز ملک، منظور لون، محمد، اشرف ملک سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھے۔ دوبارہ منتخب ہونے والی قیادت کی طرف سے تجویز کردہ نئے اقدامات میں مقامی ٹورنامنٹس کا انعقاد، کوچنگ پروگراموں کو بڑھانا، اور علاقے میں نئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینا شامل ہے۔