پونچھ راولاکوٹ بس جاری،76مسافر ہوئے آر پار

 
پونچھ//چکاں دا باغ کے راستے پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس رواں ہفتے بھی پُر امن طریقے سے حدِ متارکہ کے آر پار ہوئی۔اس دوران سپورٹس سٹیڈیم پونچھ سے راولاکوٹ کے لئے روانہ ہو ئی بس سے کل 07 مسافر پاکستانی زیر انتظا م کشمیر کیلئے روانہ ہوئے جو تمام پونچھ کے مختلف مقامات پر رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات  کے بعد اپنے وطن پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ واپس لوٹ گئے۔راولاکوٹ سے پونچھ پہنچی بس سے گذشتہ روز69 مسافر یہاں آئے جوپاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے پونچھ میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے یہاں پہنچے ہیں۔اس طرح اس بار کل76 مسافروں نے حدِ متارکہ عبورکی۔ واضح رہے کہ اس بار نہ پونچھ کا کوئی نیا مسافر راولاکوٹ گیا اور نہ ہی وہاں سے کوئی اپنے وطن لوٹا۔،