پونچھ اور راجوری میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو گئی

مینڈھر ش//جموں پونچھ شاہراہ کےساتھ ساتھ جموں مینڈھر اور مینڈھر کرشنا گھاٹی سڑک کو سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی و بڑی مسافر گاڑیوں کےساتھ ساتھ مالبردار گاڑیاں در ماندہ رہی ۔خطہ پیر پنچال میں جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی ہی طرح گزشتہ کئی دنوں سے موسم خراب ہے جبکہ اس دوران شدید بارش و برفباری ہوئی ہے ۔برفباری کی شدت میں سنیچر کی صبح اچانک ہوئے اضافے کی وجہ سے جموں پونچھ شاہراہ بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی مکمل طورپر بند ہوگئی جبکہ بھمبر گلی میں بھاری برفباری ہوئی سے مینڈھر جارہی سڑک بھی ٹریفک کےلئے جزوی طور پر بند ہوئی جس کے دوران دونوں سڑکوں پر درجنوں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئی ۔اسی طرح مینڈھر کرشنا گھاٹی پونچھ سڑک کرشنا گھاٹی میں ہوئی برفباری کی وجہ سے بند رہی تاہم مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے بھمبر گلی مینڈھر اور کرشناگھاٹی سڑک کو ٹریفک کےلئے بحال کر دیا گیا ۔مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کی منکوٹ چوکی ایک ٹیم نے کرشنا گھاٹی سڑک کو بحال کروا کر 5درجن سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیوں کا نکالا جبکہ اسی طرح مینڈھر بھمبر گلی سڑک کے بحال ہونے کے بعد جام جیسی صورتحال بن گئی تھی تاہم گاڑیوں کو نکالنے کےلئے آخری اطلاع موصول ہونے تک کوششیں کی جارہی تھی جس کے دوران کئی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب جاچکی تھی ۔راجوری ضلع کی سرحدی تحصیل منجا کوٹ میں بھمبر گلی میں برف گرنے کی وجہ سے شاہراہ پر درجنوں گاڑیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ تحصیل کے پسماندہ دیہات گھمبیر مغلاں میں لوگ آپنی مدد آپ کے تحت گھمبیر مغلاں تا ہٹاں سیری سڑک پر گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف رہے ۔