پونچھ:ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد

 
پونچھ//پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہفتہ کے روز ہیروئن کی ایک بڑی مقدار برآمد کرنے کا سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے۔
 
پولیس نے بتایا کہ بالاکوٹ سیکٹر کے ایک سرحدی گاؤں سے پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹی نے یہ بازیابی کی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایک درجن سے زائد پولی تھین کے پیکٹوں میں بند پائی گئی۔
 
تاہم، بازیابی کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
 
 حکام نے بتایا کہ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔