پولیو سے پاک ریاست کا مقام برقرار رکھنے کی ضرورت

جموں//پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے کہا ہے کہ سال 2010 میں ریاست کو پولیو سے پاک قرار دیا گیا اور اس صورتحال کو برقرار رکھنے کی لگا تار کوششیں کی جانی چاہئیں اور ہر ایک بچے کو پولیو مخالف قطرے پلائے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار نیشنل ایمونائیزیشن دن کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پی پی آئی کے دائرے میں لایا جانا چاہئیے اور تمام طبقوں کیلئے یہ سہولیات بہم رکھی جانی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر پولیو مخالف مہم کو کامیاب بنایا جانا چاہئیے ۔ اتل ڈولو نے کہا کہ 20 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلانے کیلئے 12 ہزار بوتھ قایم کئے جا چکے ہیں اور 50 ہزار عملے کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے بعد اگلے دو تین دن صحت اہلکار گھر گھر جا کر رہ گئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور رول ادا کریں ۔ ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر ایم سی ایچ اینڈ ایمونائیزیشن ڈاکٹر ارون شرما ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سمیر متو ، م،شن ڈائریکٹر این ایچ ایم ڈاکٹر بوپندر کمار اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔