پولیس گاڑی کو حادثہ، 3قیدی اور5پولیس اہلکار زخمی

سرینگر//کولگام میں قیدیوں کو عدالت کی طرف لے جا نے والی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس دوران گاڑی میں سوار 3قیدی اور5پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ کے این ایس کے مطابق کولگام کے براز لو علاقے میں منگل کو پلوامہ جیل سے کولگام عدالت میں 3قیدیوں کو پولیس کی ایک پارٹی عدالت میں پیشی کیلئے لے جا رہی تھی کہ اس دوران گاڑی ایک پل کے نزدیک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار3اہلکار اور5قیدی زخمی ہوئے جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران میڈیکل افسر ایس ڈی ایچ کولگام ڈاکٹر جی ایم بٹ نے بتایا کہ انہوں نے 8 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا ہے تاہم زخمی افراد کی حالت مستحکم ہے۔