پولیس کے مواصلاتی شعبے میں 64اہلکار ترقیاب

 سرینگر// جموں کشمیر پولیس نے ٹیلی کام شعبے کے6اسسٹنٹ سب انسپکٹروں اور33ہیڈ کانسٹبلوں کے علاوہ دفتری عملے کے25 سلیکشن گریڈ کانسٹبلوں کو ترقیوں سے نواز ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے ترقی پانے والے اہلکاروں اور افسراں کو مبارکباد پیش کی۔ پولیس ہیڈ کواٹر نے مختلف حکم ناموں کے تحت محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے سفارشات کو مد نظر رکھنے اور سروس ریکارڈ کی سخت جانچ کی بعد ان اہلکاروں کو ترقیوں سے نوازا۔ ترقی پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹروں میں الطاف حسین،پرویز احمد،محمد لطیف،اپیندر کرشن،رمیش چندر اور اسد اللہ ڈار شامل ہیں،کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی،جبکہ ہیڈ کانسٹبلوں سے اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے طور پر ترقی پانے والوں میں نثار احمد، سجیت کمار،راجیش سنگھ، بشارت ایوب،اجے بندرال،جتیندر سنگھ،نریش کمار،رشپال سنگھ،کلدیپ راج، صوفی نثار احمد، نذیر احمد،شیراز احمد، سنیل شالہ، محمد رفیق،عاشق معراج، نور محمد، ہمایو کبیر،درشن لعل،محمد سعید، فدا حسین،یشپال،جہانگیر احمد، حسین عبداللہ،فاروق احمد ،وجے کمار،بلال احمد،محمد حفیظ،بشیر احمد،سنجے کمار، غلام جیلانی،شبیر احمد،نذیر احمد اور بال کرشن شامل ہیں۔ جن سلکشن گریڈ کانسٹبلوں کو ہیڈ کانسٹبلوں کے بطور ترقی دی گئی ان میں جاوید احمد،ریاض احمد،بھیم سنگھ،رامن کمار،ارن سنگھ،سنیل کمار، دھیرج بابو،جنگرال،سمیت کمار،جنید مقبول،ہرویندر سنگھ،سریش کمار، لیلا دیوی، رمن کمار،سکندر سنگھ،نریش کمار،وکرم جیت،بلند کمار دوبے،راجہ رضواں وگے،عبدالوحید،راہل شرما،من دیپ سنگھ،محمد یوسف وانی،مظفر احمد،فیاض احمد فراش اور رشمیت کور شامل ہیں۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل  پولیس دلباغ سنگھ نے ٹیلی کام شعبے میں40نان گزیٹیڈ افسراں کو ہائر اسٹنڈاڈ پے سکیل کی واگزاری کو بھی منظوری دی۔ جموں کشمیر پولیس نے سال2020میں6ہزار783اہلکاروں  اور افسراں کو ترقیوں سے نوازا۔