پولیس کے اہتمام سے کشمیر میراتھن 2023کا انعقاد ملک بھر سے 5000سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے بلیوارڈ روڈ پر واقع لیک ویو پولیس گالف کورس میں اپنے سویک ایکشن پروگرام کے حصے کے طور پر ’امن کی ریلی‘ کشمیر میراتھن2023 کا انعقاد کیا۔ کشمیر میراتھن گالف کورس سے ڈک پارک تک فورشور روڈپرپھیلا تھا۔ تقریب کا آغاز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سیدجاوید مجتبیٰ گیلانی نے کیا اور جموں و کشمیر بھر سے تقریباً3000 کھلاڑیوں کی شرکت کو دیکھا۔

 

طالب علموں، مقامی لوگوں اور یہاں تک کہ وہیل چیئر پر سوار لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس ریس میں حصہ لیا جس میں 13 مختلف کیٹیگریز شامل تھیں۔تقریب کے سرپرست ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ تھے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس جے ایم گیلانی نے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔سرینگر شہر میں ٹریفک پولیس نے اتوار کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کی۔شرکا کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے سرینگر میں بلیوارڈ روڈ کو تقریب کے دن صبح5 سے صبح9 بجے تک عام ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔میراتھن ایک لمبی دوری کی پیدل دوڑ ہے، جو عام طور پر سڑک کی دوڑ کے طور پر چلائی جاتی ہے، یہ فاصلہ پگڈنڈی کے راستوں پر بھی طے کیا جا سکتا ہے۔پولیس نے اس تقریب میں6لاکھ 52ہزار روپے کے انعامات 13 مختلف ایونٹس کے جیتنے والوں میں تقسیم کیے گئے ۔سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی جموں و کشمیر آر آر سوین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے تین سابق ڈی جی ایس پی اے کے سوری، گوپال شرما اور کلدیپ کھڈا اور سینئر افسران کے ساتھ تقریب کے جیتنے والوں میں انعامات، اسناد تقسیم کیں۔سابق ڈی جی ایس پی اے کے سوری، گوپال شرما، کلدیپ کھڈا، سپیشل ڈی جی کرائم جموں و کشمیر اے کے چودھری، اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر ایس جے ایم گیلانی، آئی جی بی ایس ایف کشمیر اجے یادو، آئی ایس جی پی نتیش کمار، بی ایس توتی، ڈی آئی جی سجیت کمار، شاہد معراج، جاوید اقبال متو اور عبدالقیوم، نیرو، سوری، ویملا شرما، ڈاکٹر اندو کھڈا، ایتھلیٹک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس کونسل جموں و کشمیر کے اراکین اور ضلع سرینگر کے افسران کی کہکشاں، کشمیر میں مقیم مسلح؍آئی آر پی بٹالین کے کمانڈنٹوں نے تقریب میں شرکت کی۔تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر آر سوین نے مہمانوںکا اس تقریب میں شرکت کیلئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس تقریب میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کی زبردست شرکت کو سراہا جس کا ان کے بقول مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر اہتمام کیا گیا تھا جو کہ ملک کی تاریخ کا ایک مبارک دن ہے۔ انہوں نے اے ڈی جی پی آرمڈ ایس جے ایم گیلانی اور ان کی ٹیم کی میگا ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی کوششوں کو سراہا۔