پولیس کی منشیات مخالف مہم

اننت ناگ+بڈگام//کولگام اور بڈگام میںپولیس میں منشیات مخالف مہم کے دوران 6افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے فکی، چرس اوردیگر نشیلی اشیاء کو برآمد کیا ۔کولگام میں آلوستو آلوسٹو علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک ٹرک زیر نمبر JK14A-9455 کو روک لیا جس  میں2افرادسوار تھے جن کی شناخت مہندر سنگھ اور ہرپال سنگھ ساکنان آر ایس پورہ جموں کے بطورہوئی ۔دوران تلاشی ان کے قبضے سے 1.5کلوگرام چرس برآمد کر لیاگیا۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قاضی گنڈ تھانہ منتقل کردیا گیا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 25/2021کے تحت کیس درج کیا گیا۔ آلوسٹو کولگام میں ہی ایک اور کارروائی میں ایک مشتبہ شخص ریاض احمد ڈار ساکن ہرناگ اننت ناگ کی تلاشی لی گئی اور اس کے قبضے سے 100گرام چرس برآمد کر لیاگیا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ قاضی گنڈ منتقل کردیا گیا ۔اس سلسلے میں  ایف آئی آر نمبر 26/2021 کے تحت کیس درج کیا گیا۔کولگام پولیس نے ہی سرینگر جموں شاہراہ کے نزدیک ناکہ کے دوران ایک بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔تلاشی کارروائی کے دوران 11 کلو پسی ہوئی فکی، مکسرگرائنڈر ، ترازو، نقدی 226500 اورچیک مبلغ50 ہزار روپئے بر آمد کی ہے۔پولیس نے گاڑی میں سوار محمد اسلم میر ولدبشیر احمد میر ساکن بوژھو کولگام کو گرفتار کرکے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 27/21 درج کیا ہے۔پولیس نے اس طرح کی کاروائیوں کو انجام دینے کی غرض سے عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔ وہیں عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کی کافی ستائش کی ہے۔ادھر حیدر پورہ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبرJK01X-6788 سے تلاشی کے دوران2 افراد توفیق احمد بٹ ساکن ٹینگہ پورہ بٹہ مالو اور جاوید احمد ڈار ساکن اومپورہ بڈگام سے کوڈین کی15 بوتلیںاور نشیلی ادویات کی 225 ٹکیاں برآمد کی گئیںاور گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔ دونوں ملزموںکو گرفتار کرکے تھانہ بڈگام منتقل کردیا گیا۔