پولیس کی جانب سے ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

سرینگر//؍ہندوارہ پولیس کی جانب سے شمالی کشمیر کے باکی آکر ہندوارہ میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹی ۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح میچ کھیلا گیا جس دوران لفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر اور جنوں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ مہمان خصوصی موجود تھے۔اس موقع پر آر آر بھٹناگر نے منعقد تقریب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نوجوان کھیل کی طرف راغب ہو۔انہوں نے مذکورہ میدان میں ٹرف وکیٹ تعمیر کرنے کے علاوہ دوسرے لوزامات پور کرنے احکامات جاری کئے۔پولیس سربراہ نے منعقد تقریب پر کہا کہ پولیس کی جانب یہ کوشش مستقبل میں بھی جاری رہے گی تاکہ نوجوان منشیات سے دور رہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جن نوجونوں نے ہتھار اتھایا ہے نہیں چاہئے کہ وہ امن کا راستہ اختیار کرے تاکہ جموں کشمیر میں امن اور بھائی چارے کا ماحول ہیدا ہو انہوں نے پاکستان کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے منشیات وادی میں داخل کئے جاتے اور اس سب کا تدارک کرنے کے لئے پولیس ہمیشہ سے کمر بستہ رہی ہے۔پولیس سربراہ نے کہا کہ ایک ایساہی کرکٹ ٹورنامنٹ واسطعی اور جنوبی کشمیر میں منعقد کیا جائے گا اور ان ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 11کھلاڈوں سے کشمیر الیون کرکٹ ٹیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔منعقدہ تقریب پر بین الااقومی کرکیٹر پرویز رسول اور راجستھان رایلز کے لئے کھلانے والے منظور پانڈو بھی موجود رہے جس دوران دونوں کریکٹروں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ ٹورنامنٹ سے ایسے کھلاڈی سامنے آئے گے جو نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کرینگے۔تقریب پر ڈی آئی جی محمد سلیمان چودھری۔بریگڈر 7سیکٹر راٹھور۔ضلع ترقیاتی  کمشنر انشل گرگ۔ ایس پی ہندوارہ سندیپ چکروتی کے علاوہ سیول اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران کے علاوہ شائقین کی ایک خاصی تعداد موجودتھی۔