پولیس کی جانب سے میٹنگوں کا سلسلہ جاری

سرینگر//عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط تر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے کل مائسمہ پولیس تھانہ اور کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں ایس ڈی پی او کوٹھی باغ مشتاق باسو کی سربراہی میں پبلک میٹنگوں کا اہتمام ہوا ۔ کوتھی باغ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ میٹنگ میں ریگل چوک ، مکہ مارکیٹ ، ٹیکسی سٹینڈ نمبر 1لالچوک اور ٹی آر سی سے وابستہ ارکان نے شرکت کی۔پولیس اسٹیشن مائسمہ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کوکر بازار بازار کمیٹی سے وابستہ ذعمائوں اور ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ ان میٹنگوں کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔ پولیس آفیسر ان نے میٹنگوں میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔مذکورہ میٹنگیں خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں۔ ادھرنوگام پولیس تھانہ میں ایس ڈی پی او کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ٹنگن ، شالنہ نوگام علاقوں سے تعلق رکھنے والے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ ادھر بٹہ مالو پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں، تاجروں اور محلہ کمیٹیوں سے وابستہ ارکان موجود رہے۔ علاوہ ازیں پولیس پوسٹ بمنہ میں انچارج کی سربراہی میں منعقدہ پولیس پبلک میٹنگ میں خوانچہ فروشوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ پولیس آفیسر ان نے میٹنگوں میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔شرکاء نے بتایا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے وہ پولیس کو اپنا دستِ تعاون بہم رکھیں گے۔میٹنگوں 
میں شریک لوگوں نے سماجی بدعات اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم کو خوب سراہا ہے۔