پولیس کی جانب سے اٹھولی میں تھانہ دیوس کا انعقاد

عاصف بٹ
کشتواڑ// جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر ضلع کشتواڑ کے پولیس اسٹیشن اٹھولی میں بھی تھانہ  دیوس منایا گیا۔تھانہ دیوس کی صدارت ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ نے کی جبکہ انکے ہمراہ ایس ڈی پی او اٹھولی وکرم سنگھ و ایس ایچ او اٹھولی وکرم جسروٹیہ بھی تھے۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران ، سرپنچوں سول سوسائٹیوں کے ممبران، دکانداروں کی انجمنوں اور متعلقہ علاقوں کے معززین نے بھی شرکت کی۔تھانہ دیوس کا مقصد عوام کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کرنا اور عام لوگوں کے صحت مند تعاون سے جرائم کی روک تھام اور سراغ لگانے میں پولیس کا عوامی رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے بہت سے مسائل کو موقع پر ہی حل کر دیا گیاجبکہ ایس ڈی پی او و ایس ایچ او کو سخت ہدایات جاری کی گئیںجبکہ دیگر محکموں سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیجے جانے کا ذکر کیا گیا تاکہ میٹنگ کے دوران مسئلہ اٹھانے والے افراد کو فیڈ بیک رپورڈ فراہم کی جائیں۔