پولیس کی امدادی مہم | گاندربل کورونا سیفٹی کٹ تقسیم

گاندربل//مستحق اور نادار لوگوں تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نیسویک ایکشن پروگرام کے تحت  مستحقین میں کووناوائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی سامان تقسیم کیا۔ناگہ بل چوکی میں پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور چوکی انچارج کی سربراہی میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا جس میں ماسک، شیلڈ،سینی ٹائزر،تھرمامیٹراور دستانے سمیت دیگر حفاظتی سامان موجود تھا۔پولیس چوکی ناگہ بل کے دائرہ اختیار میں آنے والے مستحق اور نادار خاندانوں میں سیفٹی کٹ تقسیم کرنے کے علاوہ انہیں اس کے طریقہ کار کے بارے میں ایک ڈیمو پیش کیا گیا۔