سرینگر// پولیس کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ رشوت طلب کرنے کے الزام پر ایس ایچ او نشاط کو لائن حاضر اورپولیس کانسٹیبل کے خلاف معطلی کے احکامات صادر کردیئے گئے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن نشاط میں تعینات پولیس ہیڈ کانسٹبل نے مبینہ طور ٹیولپ گارڈن کے ٹھیکیدار سے رشوت کا تقاضا کیا تھا جس کے بعد جموں کشمیر پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس ہیڈ کانسٹبل کو فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ ایس ایچ او نشاط کو ضلع پولیس لائنز سرینگر کے ساتھ منسلک کیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لئے جانچ شروع کردی ہے اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد جو بھی ملوث پایا گیا اسکے خلاف سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔دریں اثناء ایس ایچ او نشاط رئیس احمد کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او نشاط آفس میں تعینات انسپکٹر محمد اقبال کو ایس ایچ او نشاط تعینات کردیا گیا ہے۔
پولیس کیخلاف پولیس کی کارروائی | رشوت کے الزام میں ایس ایچ او لائن حاضر، کانسٹیبل معطل
