سرینگر //سرینگر پولیس نے جعلسازکی شناخت کیلئے عام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے جعلساز کی تصویر حاصل کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر30/2018,زیر دفعہ 420آر پی سی کے تحت رام منشی باغ پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلساز کے بارے میں اگر کسی کو کوئی اطلاع ہو تو وہ فوری طورپر پولیس کے ان نمبرات9596770624، پی سی آر نمبر 0194-2477568یاڈائل 100پرجانکاری فراہم کریں۔ دھوکہ باز کے بار ے میں اطلاع دینے والے شخص کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
پولیس کو جعلساز کی تلاش
