پولیس کنٹرول روم سرینگر پر گرینیڈ حملہ ،کوئی نقصان نہیں

سرینگر /بلال فرقانی/ مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پیر کی شام پولیس کنٹرول روم سرینگر پر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے شام دیر گئے قریب پونے 8بجے پولیس کنٹرول روم بٹہ مالو پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر دھماکہ کی آواز کیساتھ ہی پھٹ گیا۔اس موقعہ پر سراسمیگی پھیل گئی اور پولیس و فورسز نے فوراً کنٹرول کے متصلہ علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں لیں۔تایم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔