پولیس کا 9.47کروڑ روپے کا عطیہ

جموں//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دِلبا غ سنگھ نے جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کو 9.47کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ۔یہ رقم حکومت کی طرف سے جموںوکشمیریوٹی میں کووِڈ۔19کے پھیلائو کو روکنے کے لئے کی جارہی کوششوں کے لئے قائم کئے گئے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کے طور پر جمع کی جائے گی۔یہ عطیہ جموں وکشمیر پولیس کے تمام اَفسروں اور اہلکاروں کی جامع کوششوں کا نتیجہ ہے ،جہاں جموںوکشمیر پولیس کے گزیٹیڈ اَفسروں نے اپنی دو دِن کی تنخواہ جبکہ نان گزیٹیڈ پولیس اہلکااروں نے اپنے ایک دن کی تنخواہ ریلیف کے لئے عطیہ کے طور پر دی۔