پولیس کا رام بن میں دو روزہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا

ایم ایم پرویز
رام بن// جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے سوک ایکشن پروگرام (سی اے پی) کے تحت ہفتہ کو رام بن میں منعقدہ ایک مفت میڈیکل کیمپ میں مردوں، عورتوں اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کی جانچ کی گئی۔کیمپ کا افتتاح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، ڈی کے آر رینج ڈاکٹر سنیل گپتا نے ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہتا شرما، ڈی ڈی سی کونسلرز راکش ٹھاکر اور رینوکا کٹوچ اور پولیس اور سول انتظامیہ دونوں کے کئی دیگر افسران اور اہلکاروں کی موجودگی میں کیا۔ افسران نے معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر سشیل رازدان، معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر رجنی رازدان، ڈاکٹر ستویر سنگھ اور ڈاکٹر مدثر ماہر ڈاکٹروں کی جموں سے بلائی گئی ٹیم کا خیرمقدم کیا۔ڈی آئی جی نے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ضلعی پولیس اور انتظامیہ کو سراہا جس سے مریضوں کو ان کے علاج میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے لیے بڑے شہروں میں ماہر ڈاکٹروں تک کثرت سے پہنچنا ممکن نہیں ہے، اب میں ضلع را م بن کے لوگوں سے میڈیکل کیمپ سے استفادہ کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔کیمپ کو ضلع بھر میں ضرورت مند لوگوں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ سینکڑوں مریضوں نے مشاورت کے لیے خود کو رجسٹر کروایا تھا۔