پولیس کا جموں میں ڈرون بر آمد کرنے کا دعویٰ

جموں// جموں کے مضافاتی علاقہ گھروٹہ میں منگل کی صبح ایک ڈورن پایا گیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے مضافاتی علاقہ گھروٹہ میں منگل کی صبح ایک ڈرون بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ڈرون کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی تحقیقات شروع کی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کس طرف سے آیا ہے۔