سرینگر/پولیس نے منگل کو سرینگر میں اُن احتجاجی این ایچ ایم ملازمین پر لاٹھی چارج کیا جو اپنے مطالبات کے حق میں راج بھون تک مارچ کی کوشش کررہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے سینکڑوں ملازمین نے پرتاپ پارک سے گورنر ہائوس تک مارچ کی کوشش کی جس کو ناکام بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے اُنہیں منتشر کیا۔
پولیس نے مظاہرین پر مرچی گیس بھی پھینکی جس سے بعض مظاہرین بیہوش ہوگئے۔
اس موقع پر کئی احتجاج کرنے والے ملازمین کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔
مذکورہ ملازمین کیخلاف پولیس کارروائی کے نتیجے میں ریذیڈنسی روڑ پر کچھ دیر کیلئے گاڑیوں کی نقل و حمل میں رکائوٹ پیدا ہوئی ۔
این ایچ ایم ملازمین گذشتہ تیس روز سے احتجاج کی راہ پر ہیں اور وہ اپنی مستقلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔