مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس نے مینڈھر سب ڈویژن میں ایک کارروائی کے دوران ایک منشیات سمگلر کو چرس سمیت گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژن میں پولیس او ر فوج کی ایک پارٹی کی جانب سے لگائے گئے ناکے کے دوران ناکے سے ایک آدمی مشکوک حالت میں جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس نے اس کو روکنے کی کوشش کی تاہم مذکورہ شخص پولیس سے بچنے کی کوشش کررہا تھا لیکن سیکورٹی فورسز کے مستعد اہلکاروں نے اس کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران 950گرام چرس نما اشیاء بر آمد کر لی جو کہ 61پیکٹوں میں رکھی گئی تھی ۔ایس ایس پی موصوف نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ شخص کو موقعہ سے ہی گرفتار کر لیا جس کی شناخت محمد الیاس ولد شوکت حسین سکنہ اڑی مینڈھر کے طورپر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 233/2021درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ پولیس مذکورہ عمل کی مکمل تحقیقات میں مصروف ہے تاکہ اس کے مزید لنک کا پتہ لگایا جاسکے ۔