پولیس چیف کو کشتوا ڑ میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

کشتواڑ//ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباگ سنگھ نے ہونزڈدچھن میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 کیئر سنٹر کا افتتاح کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کشتواڑ میں افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس دوران ڈی جی پی نے دھرمنڈ میں فوج کے ڈیلٹا فورس ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں جی او سی سے ملاقات کی۔ ڈی جی پی جے  نے کشتواڑ کے یک روزہ دورہ کے دوران سیلاب سے متاثرہ ہونزڈعلاقے کا فضائی سروے کیا۔کشتواڑ پہنچنے کے فورا ًبعد انہوں نے شہدا کی یادگار کا دورہ کیا اور شری امان ٹھاکر اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کی اور پھولباری بھی کی۔ڈی جی پی نے ضلع میں سیکورٹی ، امن و امان اور جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں تیزی لائیں اور معاشرے سے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں کیونکہ نوجوان اس لعنت میں ملوث ہو رہے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اور مطلوبہ اقدامات کریں۔ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملی ٹینسی کے خاتمے اورملی ٹنٹوںکی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے عسکریت کے خلاف اقدامات کو مضبوط کریں۔انہوں نے عسکری گروہوں کو پیسے اور اسلحہ کی سپلائی پر نظر رکھنے اور اسے ختم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نگرانی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور عسکریت کے مقدمات کی تحقیقات کو تیز کرنے کے لیے جدید ترین تکنیکوں اور معیاری طریقوں کو اپنانے پر زور دیا۔دلباغ سنگھ نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام زیر التوا ملی ٹینسی کے جرائم جلد نمٹانے کو یقینی بنائیں۔گشت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ تمام مشکوک عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ان پر نظر رکھی جائے۔ انہوں نے افسران کو سی سی ٹی وی نیٹ ورک پر نظر رکھتے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ جرائم پر نظر رکھنے کے لیے یہ بہت مفید ٹول ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مذہبی رہنماں کو کمیونٹی پولیسنگ میں شامل کریں۔ بعد میں انہوں نے ڈی پی ایل کشتواڑ میں کوویڈ کیئر سہولت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر افسران نے ڈی جی پی کو ضلع کشتواڑ کے مجموعی سیکورٹی منظر نامے کے بارے میں بریف کیا۔اس دوران ڈی جی پی نے دھرموند میں فوج کیڈیلٹا فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیاجہاں پر ان کا جی او سی میجر جنرل شری جی ایس جموال نے شاندار استقبال کیا۔اس دوران یہاں پر علاقے کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔