پولیس پیرو کار کی لاش برآمد

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سنگیوٹ علاقہ میں ایک پولیس پیرو کار کی مشکوک حالت میں موت واقعہ ہو گئی ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ سنگیوٹ علاقہ سے ایک نالے سے پولیس پیرو کار چنگیز خان عمر 42سال کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم ابتدائی جانکاری کے مطابق مذکورہ پیرو کار کی موت نالے میں بہہ جانے سے ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ہلاکت کی اصل وجہ سے کے سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن گورسائی نیاز احمد نے بتایا کہ لاش باز یاب کرلی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔