پولیس پر فوجی اہلکار پر لاٹھی چارج کا الزام

کٹھوعہ //پولیس کی جانب سے جانی پور علاقہ میں مبینہ طورپر فوجی جوان پرکئے گئے لاٹھی چارج پر ABVP کٹھوعہ ونگ کی جانب سے شہیدی چوک کٹھوعہ میں احتجاج کیا گیا ۔اے بی وی پی کے سیکریٹری دیپک گپتا کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران اراکین نے جموں وکشمیر پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جموں کے جانی پور علا قہ میں ایک فوجی جوان کو مبینہ طورپر زدکوب کرنے کے علا وہ لاٹھی چارج بھی کیا گیا تاہم پولیس نے مذکورہ واقعہ کے سلسلہ میں بولتے ہوئے کہاکہ ان کو اس سلسلہ میں علم نہیں تھا ۔اے بی وی پی کارکنوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے اور ڈی جی پی کو چاہیے کہ وہ مذکورہ واقعہ کے سلسلہ میں وضاحت کریں ۔