پولیس ٹیم منجاکوٹ کے مہلوک ایس پی اوکی رہائش گاہ پہنچی

منجاکوٹ //جموں وکشمیرپولیس کی ایک پولیس ٹیم نے اے ایس پی راجوری لیاقت علی کی نگرانی میں منجاکوٹ کے بیڑی گائوں میںمہلوک ایس پی اومبارک حسین کے گھرجاکرلواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا۔اس دوران پولیس ٹیم کی قیادت ایس ڈی پی اومنجاکوٹ نثارخوجہ اورایس ایچ اومنجاکوٹ منظورکوہلی کررہے تھے۔ پولیس افسران نے لواحقین کے ساتھ بات چیت کی اوران کی پریشانیوں کوسنا۔اس دوران غمزدہ کنبہ کومعاملات اعلیٰ حکام کے ساتھ زیربحث لانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقعہ پرپولیس ٹیم نے غمزدہ کنبہ میں روزمرہ ضروریات کی کچھ اشیابھی امدادکے طورپرفراہم کیں اوران کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔