پولیس و سیو ل انتظامیہ کے آفیسران نے بازار کا معائینہ کیا

پونچھ// اے ایس پی نواز چوہدری اور تحصیلدار حویلی انجم بشیر خٹک نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور پولیس کے دیگر افسران نے کے ہمراہ پونچھ کے مرکزی بازار میں شہریوں کی جانب سے کوویڈ ایس او پی پر عملدرامد نہ کر نے کو لیکر ایک خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران بازار میں کوڈ 19کے احتیاطی تدابیر جیسے ماسک نہ پہننے والوں کو افسروں نے ہدایت کی کہ وہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں ماسک ضرور پہنیں۔انھوں نے لوگوں خصوصی طور پر دکانداروں کو سماجی دوری کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئیے انتباہ دیا کہ اگر انھوں نے ایس او پی پر مکمل عمل نہ کیا تو انکے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی عمل میںلائی جائی گی ۔انھوں نے کہا کہ کوڈ19ابھی ختم نہیں ہوا ہے اگر احتیاط میں تھوڑی سی لاپرواہی ہوگی تو یقینا ہم اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔افسران نے صارفین اوراہگیروں کو بھی ماسک پہننے کی عادت بنانے کو کہا اور لوگوں سے اپیل کی کہ جنہوں نے ویکسین کے انجکشن نہیںلگوائے ہیں وہ اپنی باری پر ضرور ویکسی نیشن کروائیں۔