پولیس نے کشتواڑ میں شکایت بکس نصب کیا

کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے کام میں مزید بہتری اور شفافیت لانے کے لئے تمام پولیس اسٹیبلشمنٹ مثلا ڈی پی ایل ، ڈی پی او ، پولیس تھانہ اور ضلع کی پولیس چوکیوں میں شکایت بکس نصب کئے ہیں ۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کہا کہ آؤٹ ریچ پروگرام کا مقصد پولیس کو مقامی لوگوں تک پہنچنا ہے اور ان کی شکایت کا ازلہ کرنا ہے۔انہوں نے کشتواڑ کے لوگوں سے کہا کہ اگر انہیں کوئی بھی شکایت ہو تو وہ اپنے شکایت بکس میں ڈال سکتے ہیں جس سے پولیس کو بہتر پولیسنگ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شکایت پر کی جانے والی کارروائی کو شکایت کنندہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔