پولیس نے ڈلگیٹ میں لیپ ٹاپ پایا

ــ سرینگر//پولیس نے عوام الناس سے لیپ ٹاپ مالک کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تعاون طلب کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن رام منشی باغ سے وابستہ اہلکاروں نے ڈلگیٹ میں ایک لیپ ٹاپ پایا جس کے بعد اُس کے مالک کی تلاش شروع کی گئی۔ چنانچہ بسیار تلاش کے باوجود مالکِ لیپ ٹاپ کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔اس لئے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ لیپ ٹاپ مالک کو ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کی مدد کریں تاکہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لیپ ٹاپ کو مالک کے سپرد کیا جاسکے۔ قابلِ ذکر ہے کہ لیپ ٹاپ اور اُس کے پُرزہ جات رام منشی باغ پولیس اسٹیشن میں احتیاط کے ساتھ رکھے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اگر کسی کو کو ئی جانکاری ہو و ہ پولیس اسٹیشن رام منشی باغ کے فون نمبرات 9596770624, 9596770853یا ٹول فری نمبر 100مطلع کریں۔