پولیس نے ویڈیو کو بے بنیاد قرار دیا | منشیات کا عادی معطل پولیس اہلکار2کیسوں میں اصل ملز م ہے

سرینگر//پولیس نے ایک اہلکار کی جانب سے ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اہلکار منشیات کا عادی ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ایک معطل پولیس اہلکار پریس کالونی میں نمودار ہوا اور پولیس افسر کے خلاف سخت الزامات لگائے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ پولیس اہلکار منشیات کا عادی ہے اور انسداد منشیات کے تحت منشیات فروشی سے متعلق اندراج دو کیسوں میں اصل ملزم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ پولیس کانسٹبل2اکتوبر2010میں معطل ہونے کے بعد غیر حاضر رہا ہے،اس لئے اسکی وردی کو پولیس افسر کی جانب سے پھاڈنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ تحقیقات کے دوران مذکورہ اہلکار کو نظم شکنی کا مرتکب پانے کے نتیجے میں اس سے قبل بھی3بار سزا دی گئی ہے،جبکہ کئی مختلف خلاف ورزیوں کیلئے ضلع پولیس سرینگر کو4برسوں کے دوران4بار معطل کیا گیا ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پولیس اہلکار قانون شکنی کا عادی ہے اور اس بات کا بھی قومی امکاں موجود ہے کہ جب وہ پریس کالونی میں نمودار ہوا اور عام لوگوں سے ہمدردی حاصل کرنے اور اپنی کوتاہیوں پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی تو اس وقت بھی وہ نشے میں لت تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ادارے میںاگر اس طرح کے مسائل ہوں اس کا ازالہ کرنے کیلئے معقول پلیٹ فارم بھی موجود ہیں،جبکہ پریس میں جانے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ نظم شکنی کا مرتکب ہوا ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر پولیس اعلیٰ نظم وضبط کا ایک ادارہ ہے اور اس طرح کا عمل اور بد نظمی کو کسی بھی طرح تسلیم نہیں کریں گی۔