پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا | ٹرک سے 151 کلو گرام بھکی برآمد، ڈرائیور فرار

رام بن//چندر کوٹ پولیس نے جموں جانے والے ایک ٹرک سے 151 کلو گرام بھکی برآمد کرکے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز پولیس اسٹیشن چندر کوٹ کے قریب جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر قائم ناکہ پر ٹرک کو روکا گیا لیکن  ڈرائیور ٹراک کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک ٹرک جس کا رجسٹریشن نمبر PB06BA-5757 جموں سے سری نگر جا رہا تھا، کو ہائی وے پر چندر کوٹ کے مقام پر معمول کی چیکنگ کے لیے روکا گیا تھا، ٹرک کے ڈرائیور نے گاڑی کو کچھ فاصلے پر روکا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹرک کی تلاشی کے دوران اس سے 151 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔ اسی دوران پولیس نے پولیس تھانہ رام بن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 154 دائر کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔