پولیس نے راجندر کمار کو خراج عقیدت پیش کیا

پونچھ//ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے شہید راجندر کمار کو کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے 'شردھانجلی سماروہ' کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس افسر راجند کمار شرما نے2016میں پونچھ کے منی سیکٹریٹ پر ہوئے فدائین حملے میں ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔پولیس ہیڈ کواٹر پونچھ میں ان کے اعزازمیں منعقدہ اس تقریب میں ڈاکٹر ونود کمار ایس ایس پی پونچھ ، برگیڈ کمانڈر ، ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور سیاسی و سماجی کارکنان اور مرحوم کے لواحقین کے علاوہ پونچھ کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے بہادر سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے دیگر لوگوں کی جان بچائی۔اس دوران شہید کی تصاویر پر گل باری کی گئی جبکہ مقررین نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اس کے لئے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔اس موقع پر ہرچرن سنگھ خالصہ ، راجندر سنگھ ، جے ایس جوہر ، منجیت شرما اور امر سنگھ جوش نے خطاب کیا۔