پولیس نے ذہنی طور معذور خاتون کو ہسپتال منتقل کیا

مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس اور سیول سوسائٹی اراکین نے مینڈ ھر قصبہ میں ذہنی طورپر معذور ایک خاتون کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کیا تاہم اس دوران ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی جانچ میں اس کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون ذہنی طورپر معذور تھی اور مینڈھر قصبہ میں گزشتہ کئی عرصہ سے رہ رہی تھی تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے وہ مزید بیماری میں مبتلا ہو گئی جس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سیول سوسائٹی اراکین کی مدد سے اس کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل ۔اس سلسلہ میں مینڈیکل شعبہ کی جانب سے خاتون کو منتقل کرنے کیلئے ایک ایمبولینس فراہم کی گئی تاہم بعد میں اس کا کووڈ ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے ۔پولیس انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔