سرینگر// پولیس نے تعمیراتی ٹھیکیداروں کے راج بھون مارچ کو ناکام بناتے ہوئے متعدد ٹھیکیداروں کو حراست میں لے لیا۔ کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جھنڈے تلے تعمیراتی ٹھیکیدار راجباغ میں جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے پیش قدمی کی۔احتجاجی مظاہرین چلو چلو راج بھون چلو کے نعرے بلند کرتے ہوئے جونہی چیف انجینئرنگ کمپلکس راجباغ سے باہر آئے تو پہلے سے موجود پولیس اہلکاروں نے انکی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے ٹھیکیداروں کو حراست میں لیکر راجباغ تھانہ پہنچایا،تاہم شام کو انہیں مچلکہ پر رہا کیا گیا۔ اس سے قبل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی پرزہ نے بتایا کہ واجب لادا رقومات کی عدم ادائیگی کیخلاف ٹھیکدار گزشتہ ڈیڑ ماہ سے بر سر احتجاج ہے اور ٹینڈروں اور تعمیراتی کاموں کا بائیکاٹ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک واجب الادا رقومات کو واگزار نہیں کیا جاتا احتجاجی مظاہروں اور کاموں کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پولیس نے تعمیراتی ٹھیکیداروں کا راج بھون مارچ ناکام بنایا
