گاندربل///سرینگر لیہ شاہراہ پر وسن کے مقام پر نالہ سندھ سے ریت اورباجری نکالنے والے افراد نے سرینگر لیہ شاہراہ پر وسن کے مقام پردھرنا دیکر ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود کی ۔احتجاجی دھرنا پر بیٹھے افراد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق روزی روٹی کمانے کے لئے نالہ سندھ سے ریت اور باجری نکال رہے تھے کہ پولیس نے انہیںبلاجواز مارناپیٹنا شروع کردیا جبکہ ہوامیںدو گولیاں بھی فائر کیں۔انہوں نے کہا کہ مزدروں نے خوفزدہ ہوکر بھاگنے میں ہی عافیت سمجھ لی۔اس دوران پولیس نے کہا کہ پولیس پارٹی نالہ سندھ پر معمول کے گشت پرتھی کہ کچھ شرپسندوں نے اُن پرپتھراو¿ شروع کردیا جس کے جواب میں انہوں نے ہوامیں کچھ گولیاں چلائیں۔
پولیس نے بلا جواز طاقت کا استعمال کیا
