پولیس لائنز کشتواڑ میں شجرکاری مہم

کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ضلع پولیس لائنز کشتواڑ میں محکمہ جنگلات کشتواڑ کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ایس ایس پی کشتواڑ  شفقت حسین بٹ نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں ماحولیات کے لیے اپنی شراکتداری کرنی چاہئے اورہمیں درخت لگا کر اپنے اردگرد کو صاف کرنا چاہئے۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ ، ڈی وائی ایس پی ڈار ضیاء الحق، ایس ڈی پی او اٹھولی وکرم سنگھ، رینج آفیسر محکمہ جنگلات شکیل کچلو، محکمہ پولیس، جنگلات کے دیگر افسران بھی ڈی پی ایل کشتواڑ میں شجر کاری مہم میں شامل ہوئے۔