پولیس لائنز بارہمولہ میںواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح

 سرینگر//ریاستی پولیس کے سربراہ ایس پی وید نے ضلع پولیس لائنز بارہمولہ میں ’واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ‘ کا افتتاح کیا ۔ شمالی ضلع بارہمولہ کا دورہ کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے سربراہ ایس پی وید نے ضلع پولیس لائنز بارہمولہ میں ’واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ‘ کا افتتاح کیا ۔پلانٹ کا مقصد پولیس جوانوں کو صاف وشفافپانی فراہم کرنا ہے ۔مذکورہ پلانٹ سے روزانہ12ہزار لیٹر صاف پانی حاصل کی جاسکتا ہے اور ڈی پی ایل کی ضروریات پوری ہونگی ۔ دورے کے دوران ڈی جی پی نے پولیس پبلک اسکول کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے طلبہ اور اسٹاف کے ساتھ تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔ڈی جی پی کے ہمراہ شمالی کشمیر کے سینئر پولیس افسران بھی تھے ۔