جموں//جموں کشمیرپولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کشتواڑ کادورہ کرکے حفاظتی صورتحال اورکوروناوائرس کی عالمگیر وباء کے بعد کے حالات کاجائزہ لیا۔پولیس سربراہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس اورفورسزکی اس بات کیلئے سراہنا کی کہ انہوں نے ایس پی اوکی ہلاکت میں ملوث دوجنگجوئوں کو ہلاک کرڈالا۔انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ حفاظتی انتظامات کو مزیدمستحکم بناتے ہوئے جنگجوئوں اورملک دشمن عناصرکیخلاف سخت کارروائی کرے۔اس دوران پولیس سربراہ نے کوروناوائرس کی وباکاتدارک کرنے کیلئے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے افسران پرزوردیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مستحکم رہیں اور اپنی سلامتی کاخیال رکھیں۔انہوں نے جوانوں اورافسروں پر صحت پروٹوکول پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضرورت مند لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے ساتھ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔ اجلاس کے دوران ، ایس ایس پی کشتواڑشری ہرمیت سنگھ نے سیکورٹی اور COVID-19 کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں ڈی جی پی کو آگاہ کیا۔بعد میں ڈی جی پی نے ڈیلٹا فورس ہیڈکواٹرس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں جی او سی میجر جنرل ریوی مروگن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران آئی جی پی جموں زون، اور ڈی آئی جی ڈی کے آر بھی موجود تھے۔
پولیس سربراہ کادورہ کشتواڑ | حفاظتی انتظامات مستحکم بنانے کی حکام کوہدایت
