پولیس سربراہ نے منیگام میں باسکٹ بال کوٹ کا افتتاح کیا

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس ٹریننگ سکول منیگام کا دورہ کرکے باسکٹ بال کوٹ اور رنگبھوم  کا افتتاح کیا۔ ٹریننگ سکول میں تربیت حاصل کر رہے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ وہ سینٹر میں دستیاب ہر سہولیات کا بھر پور استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں دی جا رہی ٹریننگ کو تن دہی سے مکمل کریں تاکہ آنے والی زندگی میں محکمہ پولیس کی طرف سے عوام کیلئے اپنے خدمات خوش اسلوبی سے پیش کر پائیں ۔ اس موقعہ پر تربیت حاصل کر رہے پولیس اہلکاروں کو ڈی جی پی نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اس تربیت کو مکمل کریں اور اس کے ساتھ ساتھ آنے والے وقت میںکسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔بعد میں ڈی جی پی نے ٹریننگ سکول میں حال ہی میں تعمیر شُدہ باسکٹ بال کوٹ اور رنگبھوم   (amphitheater) کا  افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر اُن کے ہمرہ آئی جی پی کشمیر، ایس پی پانی، ایس یس پی گاندربل کے علاوہ  دیگر اعلیٰ افسران تھے۔