جموں //جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دربار موانتظامات کاجائزہ لیا ۔میٹنگ میں دیگر سینئر افسران بھی موجودتھے ۔اس موقعہ پر دلباغ سنگھ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیرپولیس کی تمام ونگ سے وابستہ ان ملازمین کی فہرست مرتب کریں جو دربار مو کے ساتھ سرینگر جارہے ہیں ۔انہوں نے افسران سے کہاکہ اس دوران تمام تر احتیاطی اقدامات اپنائے جائیں اور سرینگر میں عمارتوں کو جراثیم کش ادویات سے چھڑک کر پاک کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ دربار کے ساتھ جانے والے ملازمین کیلئے پہلے سے ہی اقامتی سہولیات دستیاب رکھی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح سے جموں میں رہنے والے ملازمین کی فہرست بھی مرتب کی جائے تاکہ مزید احکامات تک دونوں جگہوں پر ایک ساتھ کام جاری رہ سکے ۔
پولیس سربراہ نے دربار مو انتظامات کاجائزہ لیا | سرینگر جانے والے ملازمین کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت
