پولیس درگمولہ میں عوام کی راحت کاری میں پیش پیش

کپوارہ// کپوارہ کے کورئوناوائرس سے متاثرہ، مقام شاہ ولی درگمولہ میں لوگوں کی راحت کاری کیلئے پولیس دن رات مصروف ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پولیس چوکی درگمولہ کے چوکی افسرمشتاق احمداپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں خیمہ زن ہیں اور متاثرہ لوگوں کے علاوہ ضرورت مندلوگوں کی ضروریات کوپوراکرنے میں پیش پیش ہے۔چوکی افسرنے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے مقام شاہ ولی اندرہامہ کوجانے والے تمام رابطہ سڑکوں کوسیل کیا ہے جبکہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ وہ برابررابطہ میں ہیں ۔انہوں نے ضرورت مند لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی ضرورت کے وقت اُن سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔عوام نے لاک ڈائون کے دوران چوکی افسر کی کوششوں کو سراہا۔