پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

عارف بلوچ

 

اننت ناگ// کوکرناگ علاقے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نثار احمد مغلو کو کل شام دل کا دورہ پڑا تھا۔

 

پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھا اور اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا۔ اگرچہ مذکورہ پولیس اہلکار کو ایس ڈی ایچ ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکار ڈی ڈی سی ممبر لارنو کے ذاتی محافظ کے طور تعینات تھا۔