پولیس اہلکاروں کے22 بچوں کیلئے خصوصی انعام منظور

 جموں// ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر ڈاکٹر ایس پی وید نے پولیس اہلکاروں کے 22 بچوں میں دس دس ہزار کا خصوصی انعام منظور کیا ہے۔ یہ انعامی رقم پولیس اہلکاروں کے اُن بچوں کے حق میں منظور کیا گیا جنہوں نے سالِ گزشتہ کے دوران   کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ انعامی رقم مرکزی پولیس ویلفیئر فاؤنڈیشن سے منظور کی گئی ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹر محتلف موقعو ں پر پولیس اہلکاروں کے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف منصوبوں کے تحت رقومات منظور کر رہا ہے تاکہ وہ آنے والی زندگی میں بہتر کاردکردگی دکھائے۔