پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کو82لاکھ کی مالی امداد

جموں//فوت ہوئے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کی مالی امداد کو جاری رکھتے ہوئے ،پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے مارے گئے ایک پولیس اہلکار کے پسماندگان کے حق میں38لاکھ روپے کی مالی امدادمنظور کی۔اس کے علاوہ فوت ہوئے دوپولیس اہلکاروں کے پسماندگان کے حق میں 44لاکھ روپے کی امداد بھی منظور کی گئی۔پولیس بیان کے مطابق کانسٹیبل اشفاق احمد جو سال 2020ماراگیاتھا ،کے پسماندگان کے حق میں38لاکھ روپے کی امدادکومنظوری دی گئی۔پولیس سربراہ نے متوفی سارجنٹ کانسٹیبل پون کماراورسارجنٹ کانسٹیبل منوہرسنگھ کے لواحقین کے حق میں بھی فی کس22لاکھ روپے کی امداد منظور کی گئی۔