سرینگر// ریاستی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے سرکار کی طرف سے جاںبحق پولیس اہلکاروں اور ایس پی ائوز کے نزدیکی رشتہ داروں کے معاوضے میں اضافے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے معاوضے میں اضافے سے نہ صرف جاںبحق پولیس اہلکاروں اور ایس پی ائوز کے رشتہ داروں کو طویل مدت تک مالی معاونت کا استفادہ ہوگا بلکہ ان کے بچے بھی بہتر اور معیاری تعلیم سے آراستہ ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے سرکار کی طرف سے ایس پی ائوز کے ایکس گریشیا ریلیف میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ائوز ریاستی پولیس کے شانہ بشانہ جنگجو مخالف کارروائیوں میں حصہ لے کر عوامی خدمات انجام دینے کے دوران مقدس قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔
پولیس اہلکاروں کے ایکس گریشا ریلیف میں اضافہ
