پولیس افسران کا تبادلہ

سرینگر // پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میںتبدیل ہوئے پولیس افسران کے اعزازمیں الوداعی تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی اور ایس ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ نے تبدیل ہونے والے افسران کے کردار کو سراہا۔ تمام اضلاع کے افسران اور عہدیداروں نے تبادلہ ہونے والے افسران کو ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس ایس پی شوپیان نے ڈی پی ایل شوپیاں میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں40کے قریب ریٹائرڈ پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی شوپیاں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات ومسائل کو ان کے اعلیٰ افسران تک پہنچا یا جائے گا۔انہیں یقین دلایا گیاکہ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ان سے کہا کہ وہ کسی بھی مدد کیلئے پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔